Get Alerts

عمران خان نے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مستردکرنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا

عمران خان نے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مستردکرنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
کیپشن: عمران خان کے این اے 53 کے لیے جمع کروائے فئے کاغذات نامزدگی مسترد ہ وگئے تھے ،ٖفائل فوٹو

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا،عمران خان نے حکم نامہ کےخلاف ایپلٹ ٹربیونل میں اپیل دائرکردی۔

عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے خلاف قانون کاغذات نامزدگی مستردکئے،ایپلٹ ٹربیونل سے استدعا ہے کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قراردیاجائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ریٹرننگ افسر نے نامکمل کاغذات پر عمران خان ، شاہد خاقان عباسی، عائشہ گلالئی اور سردار مہتاب عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔