Get Alerts

پنجاب حکومت اور ورلڈ بینک کا دس سالہ سماجی ترقیاتی منصوبے پر تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت اور ورلڈ بینک کا دس سالہ سماجی ترقیاتی منصوبے پر تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت اور ورلڈ بینک نے دس سالہ سماجی ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں ورلڈ بینک کے نمائندوں اور پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں تعلیم، صحت اور سماجی خدمات کے شعبوں میں معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ورلڈ بینک نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں منصوبوں کی شفافیت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی تعریف کی۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ورلڈ بینک کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت فنڈز کے شفاف استعمال اور منصوبوں میں دہرائی سے بچاؤ کو یقینی بنائے گی تاکہ ترقیاتی اہداف وقت پر حاصل کیے جا سکیں۔

ٹیگز: