ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے انگلینڈ کیخلاف سیریز اہم ثابت ہوگی:مکی آرتھر

ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے انگلینڈ کیخلاف سیریز اہم ثابت ہوگی:مکی آرتھر
کیپشن: image by facebook

شارجہ : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے انگلینڈ کیخلاف سیریز اہم ثابت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے بہترین ثابت ہوگی ۔

انھوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کی تیاری کے لیے کپتان سرفراز احمد سمیت سینئر کھلاڑٰیوں کو آرام کی ضرورت تھی ، سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا بھرپور موقع فراہم کریں گے۔