وکلاء نے وزیراعظم کے استعفے کیلئے 27 مئی کی ڈیڈ لائن دیدی

وکلاء نے وزیراعظم کے استعفے کیلئے 27 مئی کی ڈیڈ لائن دیدی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ بار میں پاناما کیس اور وزیر اعظم سے استعفے کے مطالبے کے حوالے سے کنونشن شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ لیگی وکلاء نے ہال پر مبینہ طور پر قبضے کی کوشش کی تو دوسرا گروپ بھی میدان میں آ گیا۔

مشتعل وکلا ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے جبکہ ہائیکورٹ بار روم میں کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔ ایک گروپ نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا جس میں کہا گیا اگر وزیراعظم نے 27 مئی تک استعفیٰ نہ دیا تو ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔

سپریم بار کے صدر رشید اے رضوی کا کہنا ہے کہ حکومت نے جان بوجھ کر کنونشن ناکام بنانے کی کوشش کی حکومت اپنے خلاف بننے والی جے آئی ٹی کو کیسے چلنے دیگی۔

دوسری جانب حکومت کے حامی وکلاء کا موقف ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ ابھی سپریم کورٹ میں چل رہا ہے اور وکلاء کی جانب سے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے پاناما کیس کی تفتیش کیلئے سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے ایف آئی اے کے واجد ضیاء کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ جے آئی ٹی نے 2 ماہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما فیصلے میں اٹھائے گئے پندرہ سوالوں کے جواب تلاش کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں