جاتی امراءتک سڑک کی تعمیر میں کرپشن کا الزام،نوا زشریف آج بھی نیب میں پیش نہ ہوئے

جاتی امراءتک سڑک کی تعمیر میں کرپشن کا الزام،نوا زشریف آج بھی نیب میں پیش نہ ہوئے
کیپشن: نوازشریف نے مبینہ طور پر 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیانیب ۔۔۔فائل فوٹو

لاہور:جاتی امرا تک سڑک کی تعمیرمیں کرپشن کے الزام میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو آج ذاتی حیثیت میں نیب لاہور میں طلب کیا گیا مگر وہ آج بھی پیش نہ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف رائے ونڈ روڈ کیس میں ایک بار پھر نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

نیب کی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اتوار کو چھٹی ہونے کے باوجود نواز شریف کا انتظار کرتی رہی لیکن سابق وزیراعظم پیش نہ ہوئے۔ نواز شریف دوسری بار اس مقدمے میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے ہیں۔ اس سے قبل نیب نے انہیں 21 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم وہ بیگم کلثوم نواز کے علاج کی غرض سے لندن میں موجودگی کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے پاکستان میں تعینات رہنے والی اپنی ہی سفارت کار کو ’جاسوس‘ قرار دے دیا

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا اورنیب کی ٹیم سابق وزیر اعظم سے جاتی امرا تک سڑک کی غیر قانونی تعمیرکے الزام کی تحقیقات کرنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا

 نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے سابق وزیراعظم کو اس سے قبل بھی 2 بار طلب کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی نے پاکستانی پانی پر ڈاکا مارتے ہوئے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا

تاہم نوازشریف لندن میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔نیب کے مطابق نوازشریف نے مبینہ طور پر 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ،سکول اور ڈسپنسری کا بجٹ استعمال کرکے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا تک سڑک تعمیر کرائی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں