آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو جرمانہ کر دیا

آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو جرمانہ کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان ٹیم پر 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ 
آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دش کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ کے دوران بنگال ٹائیگرز نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا جس کے باعث اس پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ 
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے جس کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی تاہم خوشدل شاہ، فخر زمان ، شاداب خان اور محمد نواز کی پراعتماد بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم یہ میچ 6 وکٹوں سے جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔ 
شاداب خان اور محمد نواز نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 18 گیندوں پر 36 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔ شاداب خان نے10 گیندوں پر 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 21 رنز بنائے جبکہ محمد نواز نے 8 گیندوں پر 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 18 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آﺅٹ رہے۔