Get Alerts

اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک جام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے اور شہر کے سیکٹر ڈی 12 میں عالمی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی وزیر داخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے کو ایک سال میں مکمل کیا جائے۔

یہ سٹیڈیم دبئی طرز کا جدید کرکٹ سٹیڈیم ہوگا، جو شہر سے باہر بنایا جائے گا تاکہ شہر کے مرکزی علاقوں میں ٹریفک کے مسائل کم کیے جا سکیں۔ اس سٹیڈیم میں بین الاقوامی سطح کے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جس میں جدید پارکنگ، سکیورٹی سسٹم، اور ٹرانسپورٹ کی سہولتیں شامل ہوں گی۔

منصوبے کے مطابق، سٹیڈیم کے قریب ایک سیون سٹار ہوٹل بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ بین الاقوامی ٹیموں کے لیے رہائش کی بہترین سہولت فراہم کی جا سکے۔ دبئی سپورٹس کمپلیکس کی طرح کے فیچرز اسلام آباد میں متعارف کرائے جائیں گے تاکہ اس کرکٹ سٹیڈیم کو عالمی سطح پر اہمیت دی جا سکے۔

ٹیگز: