Get Alerts

سہ ملکی ٹی 20: زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی

سہ ملکی ٹی 20: زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی:سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دی۔ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے، جس میں برائن بینیٹ 49 اور سکندر رضا 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم صرف 95 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جہاں کپتان داسن شاناکا 34 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ زمبابوے کی سیریز میں پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے بعد پہلی فتح ہے۔

ٹیگز: