واشنگٹن:برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات میں زور دیا کہ وہ روسی صدر پیوٹن کی جنگ بندی کی شرائط تسلیم کر لیں۔
ٹرمپ نے زیلینسکی کو خبردار کیا کہ اگر یوکرین نے روس کی شرائط نہیں مانی تو روس اسے تباہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے مشرقی ڈونباس کے علاقے کو روس کے حوالے کرنے کی تجویز دی تاکہ جنگ بندی ممکن ہو سکے۔
رپورٹ کے مطابق، یوکرینی صدر نے ٹرمپ کو قائل کیا کہ موجودہ جنگی پوزیشن پر جنگ بندی کر دی جائے، جس پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا۔
ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا، "اب خون خرابہ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے، دونوں فریق خود کو فاتح تصور کریں اور فیصلہ تاریخ پر چھوڑ دیں۔
یہ ملاقات دو روز قبل وائٹ ہاؤس میں ہوئی جہاں روس اور یوکرین کے تنازع پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔