لاہور :دیوالی کے تہوار پر پنجاب میں فضائی آلودگی کا شدید خطرہ موجود ہے۔ پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سرحد پار سے آنے والی آلودگی کے پیش نظر اینٹی سموگ گنز تیار کر لی گئی ہیں اور رات سے ٹھوکر اور آلودہ ہاٹ سپاٹس پر ان کا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
مشرق اور مغرب کی سمت سے 4 سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کے فضائی معیار (AQI) کو شدید متاثر کریں گی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ماحولیاتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ "سموگ سے بچاؤ اور کمی کے لیے ہر شہری کا کردار بڑی تبدیلی اور کامیابی کی وجہ بنتا ہے۔"