نیویارک:عالمی نشریاتی ادارے سی این این نے پاکستان کی عسکری اور سفارتی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا عالمی وقار بلند ہوا ہے اور خطے میں پاکستان کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
سی این این کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مثبت حکومتی اور عسکری سفارت کاری نے بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے، خاص طور پر پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارتی مہم ناکام رہی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان قریبی اور سٹریٹجک تعلقات کا اعتراف بھی ہوا ہے۔تجزیہ کارکے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسی میں بھارت کی حمایت سے پاکستان کے حق میں بڑا رخ موڑ لیا ہے۔ پہلے جہاں ٹرمپ بھارتی وزیراعظم کے قریب سمجھے جاتے تھے، اب وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے گرویدہ نظر آتے ہیں۔
مصر میں ہونے والی کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا "پسندیدہ فیلڈ مارشل" قرار دیا، جس سے پاکستان کی عسکری قیادت کی عالمی سطح پر پذیرائی کا مظہر بھی سمجھا جا رہا ہے۔