Get Alerts

جوئے کی ایپ کی تشہیر کا مقدمہ، عروب جتوئی کو بھی عدالت بلا لیا گیا

جوئے کی ایپ کی تشہیر کا مقدمہ، عروب جتوئی کو بھی عدالت بلا لیا گیا

لاہور :  جوئے کی ایپ کی تشہیر سے متعلق کیس میں عدالت نے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے شریک ملزمہ عروب جتوئی اور منیجر سبحان کو طلب کر لیا ہے۔

جوائے ایپ کی پروموشن کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں ہوئی، جس میں ملزم سعد الرحمان (ڈکی بھائی) کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے اس کیس میں شریک ملزمہ عروب جتوئی اور منیجر سبحان کو بھی طلب کر لیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت کو 3 نومبر تک ملتوی کر دیا۔

یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے سعد الرحمان اور دیگر کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مقدمہ 17 اگست کو این سی سی آئی اے لاہور کی جانب سے درج کیا گیا تھا، جس میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کی دفعات 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ)، 25 (اسپیم) اور 26 (اسپوفنگ) شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 294-بی اور 420 کے تحت بھی ملزم پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ٹیگز: