Get Alerts

محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کی رہائش گاہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہید کے والد اور بھائی سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

 محسن نقوی نے شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے والد کے بلند حوصلے اور جذبے کو سراہا۔

 وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کیپٹن حمزہ اکرم کی بہادری اور غیر معمولی جرأت قوم کے لیے قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عظیم والدین کے حوصلے پر پوری قوم کو ناز ہے۔

 محسن نقوی کے مطابق شہید کیپٹن حمزہ اکرم نے 7 خارجیوں کو ہلاک کرکے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

ٹیگز: