دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی

دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی

لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی عمرے پر جانے کی اجازت اور پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سماعت سے معذرت کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل بنچ  درخواست پر سماعت کی ، مریم نواز کی طرف سے ایڈووکیٹ احسن بھون عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے دو رکنی بینچ نے درخواست پرسماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کی ضمانت جس بنچ نے لی وہ ہی اس پر سماعت کرے۔دو رکنی بنچ نے درخواست چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے متعلقہ بنچ کے روبرو لگانے کی سفارش کردی.

واضح رہے کہ  مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی اور  عمرہ ادائیگی  کیلئے سعودی عرب جانے کی اجازت دینے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا، لیگی نائب صدر کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 2019 میں نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا۔بعدازاں عدالت نے ضمانت منظور کی، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پاسپورٹ عدالت میں جمع کر ا دیا۔

 درخواست میں مزید کہا گیا کہ  مریم نواز عمرے کی ادائیگی کیلئے 27 اپریل کو سعودی عرب جانا چاہتی ہیں، تاہم پاسپورٹ سرنڈر ہونے کی وجہ عمرے کی ادائیگی نہیں ہو سکتی۔مریم نواز کے وکیل نے درخواست میں استدعا کی کہ  عدالت درخواست گزار کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دےاور درخواستگزار کو عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کی اجازت دے۔

مصنف کے بارے میں