Get Alerts

اسلام آباد میں 'امن مذاکرات' کا دوسرا دور کل؛ا یران کے ساتھ 'ماسٹر ڈیل' کی تیاریاں 

اسلام آباد میں 'امن مذاکرات' کا دوسرا دور کل؛ا یران کے ساتھ 'ماسٹر ڈیل' کی تیاریاں 

واشنگٹن/اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے تازہ پیغامات میں ایک بار پھر ایران کے ساتھ "بہترین شرائط" پر معاہدے کا عندیہ دیا ہے۔
 صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ نئی ڈیل اوباما اور بائیڈن کے دور سے کہیں بہتر اور عالمی سلامتی کی ضمانت ہوگی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم ڈیل کی صورت میں ایران کا مستقبل خوشحال ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ معاہدہ ہونے تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رہے گی اور ڈیل نہ ہونے کی صورت میں جنگ ناگزیر ہو سکتی ہے۔
امریکی ویب سائٹ 'ایکسیاس' نے تصدیق کی ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس ایک ایسے معاہدے پر دستخط کے امکان کے ساتھ پاکستان آ رہے ہیں جو جنگ کا خاتمہ کر سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کے ماتحت ہونے والی یہ ڈیل مشرقِ وسطیٰ، اسرائیل، یورپ اور امریکہ سمیت پوری دنیا کے لیے امن کی گارنٹی ثابت ہوگی۔ ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات قبول نہیں۔پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے تاکہ سفارتی عمل میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔ امریکی میڈیا نے پاکستان کو "بہترین سفارتکار" قرار دیتے ہوئے اس کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا ہے۔عالمی برادری کی نظریں اب اسلام آباد پر جمی ہیں جہاں کل ہونے والے مذاکرات خطے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

ٹیگز: