Get Alerts

بھارتی دفاعی نظام کا پول کھل گیا: جنرل انیل چوہان کا 'آپریشن سندور' میں بدترین شکست کا اعتراف

بھارتی دفاعی نظام کا پول کھل گیا: جنرل انیل چوہان کا 'آپریشن سندور' میں بدترین شکست کا اعتراف

نئی دہلی: بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے 'آپریشن سندور' میں بھارتی فوج کی ہزیمت اور ناکامی کا برملا اعتراف کر لیا ہے۔ نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران ان کی لڑکھڑاتی آواز اور اعتماد سے عاری باڈی لینگویج نے بھارتی فوج کی شکست خوردہ ذہنیت کو پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔
جنرل انیل چوہان نے آپریشن سندور میں ملنے والی عبرتناک شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ "آنے والے چیلنجز مختلف ہوں گے، ہمیں پچھلے سندور کو بھول کر اب اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہیے۔" تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارتی چیف کا یہ بیان دراصل اپنی ناکامی تسلیم کرنے اور فوج کا گرتا ہوا مورال بچانے کی ایک مایوس کن کوشش ہے۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے شکست کا سارا ملبہ ٹیکنالوجی پر ڈالتے ہوئے نئی ٹیکنالوجی کو واحد حل قرار دیا، جسے دفاعی ماہرین نے غیر حقیقت پسندانہ مؤقف قرار دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شکست ٹیکنالوجی کی نہیں بلکہ بھارتی فوج کی ناقص حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کی کمی کا نتیجہ ہے۔ خطاب کے دوران جنرل انیل چوہان کا لہجہ اور انداز ان کے اندر چھپے خوف اور شکست کے بوجھ کو واضح کر رہا تھا۔
آپریشن سندور میں ملنے والی اس ہزیمت کے بعد بھارتی فوجی قیادت شدید دباؤ کا شکار ہے۔ جنرل انیل چوہان کا اعتراف اس بات کی تصدیق ہے کہ بھارتی دفاعی نظام اندر سے کھوکھلا ہو چکا ہے اور وہ کسی بھی بڑے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی سکت کھو چکا ہے۔

ٹیگز: