اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کے لیے ایرانی وفد کے باضابطہ جواب کا انتظار ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' (ٹویٹر) پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔
عطا تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بطور ثالث ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے لکھا کہ "پاکستان سفارتکاری اور مذاکرات کے عمل کو ہر صورت آگے بڑھا رہا ہے۔ ہم نے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی ہیں جو اب بھی جاری ہیں۔
وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان کی یہ کوششیں علاقائی استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آئے گا، جو مذاکرات کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
The situation as it stands at 1930 PST
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) April 21, 2026
1. Formal response from Iranian side about confirmation of delegation to attend Islamabad Peace Talks is still awaited.
2. Pakistan as the mediator is in constant touch with Iranians and pursuing the path of diplomacy and dialogue.
3.…