ایمان مزاری کو دوران حراست من پسند سہولیات مہیا نہیں کی جا سکتیں: اسلام آباد پولیس 

ایمان مزاری کو دوران حراست من پسند سہولیات مہیا نہیں کی جا سکتیں: اسلام آباد پولیس 

اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ  ایمان مزاری کے حوالے سے جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔دوران حراست من پسند سہولیات مہیا نہیں کی جا سکتیں۔ 

اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے ریمانڈ اور حوالات کے دوران  تفتیش کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔ ملزمان کو طبی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں اور سرکاری ڈاکٹر معائنہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوراک اور دیگر اشیاء سرکاری طریقہ کار کے مطابق مہیا کی جاتی ہیں۔ دوران حراست اور ریمانڈ من پسند سہولیات مہیا نہیں کی جا سکتیں۔

مصنف کے بارے میں