Get Alerts

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار روپے کے قریب

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار روپے کے قریب

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 3 ہزار 345 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 24 قیراط سونا فی تولہ 2 ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 200 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1715 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 241 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

ٹیگز: