Get Alerts

جنرل ساحر شمشاد مرزا کاازبکستان کا دورہ ، علاقائی اور عالمی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

 جنرل ساحر شمشاد مرزا کاازبکستان کا دورہ ، علاقائی اور عالمی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ازبکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر شوکت مرزیایوف، وزیر دفاع میجر جنرل شوخرات کھولموخامیدوف اور نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل وکٹر محمودوف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی اور عالمی سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں فریقین نے دفاع، سلامتی، روڈ و ریلوے رابطہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحرشمشاد مرزا نے ازبکستان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے قریبی تعاون پر زور دیا۔

ازبک قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف ان کی جدوجہد میں قربانیوں کو سراہا۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔
 
 

ٹیگز: