اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں گوگل کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جس میں حکومت پاکستان اور گوگل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے سیکرٹری زارا ہاشم خان جبکہ گوگل کی جانب سے پبلک پالیسی کے سربراہ ڈیوڈ ویلر نے ایم او یو پر دستخط کیے۔
تقریب کے دوران پاکستان اور گوگل کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔