Get Alerts

صدر زرداری کی انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد

صدر زرداری کی انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کا ثبوت ہے۔

صدر زرداری نے مزید کہا کہ انڈر 19 ٹیم کی کامیابی قوم کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔ انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور کوچنگ اسٹاف کی کاوشوں کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

ٹیگز: