Get Alerts

حکومتی رہنماؤں کا سپریم کورٹ کے دو ججز کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

حکومتی رہنماؤں کا سپریم کورٹ کے دو ججز کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ ن  نے  سپریم کورٹ کے دو ججز  جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی کے  سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف  کی زیر صدارت  مسلم لیگ ن   کا   اہم مشاورتی اجلاس  ہوا ،جس میں  مطالبہ کیا گیا کہ  جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی مسلم لیگ ن کے کیسز سے علیحدگی اختیار کریں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے  قانونی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے ۔ 

ٹیگز: