کولمبو: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ قومی ٹیم میں فخر زمان کو خواجہ نافع کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
میچ کے دوران بارش کا امکان بھی موجود ہے۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق سپر 8 میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا۔ اگر بارش کی وجہ سے دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ ہو جائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔