Get Alerts

اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں

اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی اسسد قیصر نے کہا ہے کہ ان کا کہناتھا کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی ۔اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، مزید بہتری کی ضرورت پڑی تو کریں گے ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ ٹی وی پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،جس کے پاس میڈیٹ ہے اس کا احترام کرنا چاہیئے ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس امرکا اظہار کراچی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی جانب سے اپنے اعزاز میں استقبالیہ میں کیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے ہم بھی وفا کریں گے ۔ 

انہوں میڈیٹ کے احترام کے حوالے سے کہا کہ جس کے پاس جتنا منڈیٹ ہے ہم اس کا احترام کرتے ہیں ۔