Get Alerts

پاکستان نے بنگلہ دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے کے فیصلے کی حمایت کر دی

پاکستان نے بنگلہ دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے کے فیصلے کی حمایت کر دی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے بھارت میں ورلڈکپ میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی نے اس حمایت کا خط بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیجا اور بورڈ کے تمام ممبران کو کاپی بھجوا دی۔

کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق، پاکستان نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ بنگلہ دیش کے میچز پاکستان میں کرائے جائیں اور ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کی شرکت کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

آئی سی سی آج اپنے اجلاس میں بنگلہ دیش کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا، تاہم وینیو تبدیل ہونے کے امکانات کم ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت عالمی کرکٹ میں اہم موڑ قرار دی جا رہی ہے۔

ٹیگز: