سیالکوٹ:او زی گروپ نے پاکستان سپر لیگ میں سیالکوٹ فرنچائز کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔پی ایس ایل میں سیالکوٹ کی نمائندگی اب "سیالکوٹ سٹیلینز" کے نام سے کی جائے گی۔
او زی گروپ کے اہم رکن کمیل خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں سیالکوٹ اسٹیلینز کے نام کا اعلان کیا، جس کے بعد کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔سیالکوٹ اسٹیلینز کی شمولیت سے پاکستان سپر لیگ مزید دلچسپ اور مسابقتی ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔