'پرویز خٹک کے جیتنے کے باوجود کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا'

 'پرویز خٹک کے جیتنے کے باوجود کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا'
کیپشن: جلسے کے دوران نازیبا الفاظ کے استعمال پر الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کا جواب مسترد کر دیا۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے بارے میں بڑا فیصلہ کر لیا۔ پرویز خٹک کے الیکشن جیتنے کے باوجود کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن میں پرویز خٹک کی جانب سے جلسے کے دوران نازیبا الفاظ کے استعمال کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ سابق وزیر اعلیٰ کے وکیل بابراعوان بھی پیش نہ ہوئے اور ان کی جگہ ایسوسی ایٹ کمیشن میں حاضر ہوئے۔

مزید پڑھیں: عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا طریقہ کار وضع کر دیا

الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کا جواب مسترد کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ پرویز خٹک کے الیکشن جیتنے کے باوجود کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔ سابق وزیراعلیٰ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی کلیئرنس سے ہی جاری کیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ تحریک انصاف کے رہنما شرمناک کام کر کے بابر اعوان کو آگے کیوں کر دیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک سے متعلق کیس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں