ایمرجنگ ایشیا کپ، سری لنکا کوشکست پاکستان کی فائنل تک رسائی

ایمرجنگ ایشیا کپ، سری لنکا کوشکست پاکستان کی فائنل تک رسائی

کولمبو: اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ پاکستان  نے سری لنکا کو  60 رنز سے شکست دی اور فائنل میں پہنچا ہے۔کولمبو کرکٹ سیٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان محمد حارث نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاتھا  قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 322 رنز بنائے تھے۔


پاکستان کی طرف  سے بیٹنگ کرتے ہوئے  عمر بن یوسف نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد حارث 52 اور مبصر خان 42 رنز بناکر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 22، صاحبزادہ فرحان 12، طیب طاہر 26، قاسم اکرم 8، عماد بٹ 7 جبکہ محمد وسیم جونیئر 24 رنز بناسکے۔
سری لنکا کی  طرف سے  لاہیرو سماراکون، پرمود مدوشن اور چمیکا کرونارتنے نے 2،2 جبکہ ڈینوتھ ویلانگے ایک وکٹ حاصل کی۔دوسری اننگز میں سری لنکا کی تین وکٹیں 33 رنز پر گرگئیں۔ اس مرحلے پر اوپنر اوشکا فرنینڈو اور ساہن اراچیگے نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز کا اضافہ کیا۔


اوشکا فرنینڈو 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 97 رنز بناکر سفیان مقیم کی گیند پر حارث کے ہاتھوں سٹمپ  ہوگئے۔ ساہن اراچیگے بھی صرف تین رنز کی کمی سے سنچری سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوئے  اور بارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 97 رنز بناکر مبصر خان کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔
پاکستان کے ارشد اقبال نے 7.4 اوورز میں 37رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ مبصر خان اور صفیان مقیم نے 2، 2 جبکہ عماد بٹ نے ایک  کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان کو اپنے آخری گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مصنف کے بارے میں