دوحہ :ایشیا کپ رائزنگ سٹار کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا ’اے‘ ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز کے 153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 9 وکٹوں پر 148 رنز بنا سکی۔
میلان رتھنا یاک نے 40 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم پاکستانی اسپنرز صفیان مقیم اور سعد مسعود نے 3،3 وکٹیں حاصل کرکے حریف بیٹرز کو دباؤ میں رکھا۔ اس سے قبل پاکستان نے غازی غوری کے ناٹ آؤٹ 39 رنز کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔
ایونٹ کے فائنل میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ 23 نومبر کو دوحہ میں ہوگا۔