نیویارک :نیویارک میں بھارتی نجومی ہیمنتھ کمار منیپا کو جعلی روحانی عملیات اور جادو ٹونے کے نام پر 68 سالہ امریکی خاتون سے 60,000 ڈالرز ہتھیانے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ منیپا نے خاتون کو ’بری نظر‘ کے خاتمے، برکتیں دلانے اور روحانی تحفظ کے جھانسے میں لاکھوں روپے بٹورے۔
نیو یارک پولیس کے مطابق منیپا نے 3 جولائی کو فال نکالنے کی خدمات کے لیے خاتون سے 20 ہزار ڈالر وصول کیے، اور بعد ازاں مزید 42 ہزار ڈالر کی طلبی کے لیے خاتون کو بینک لے گیا۔ بینک عملے کی شکایت پر پولیس نے بینک کے باہر ہی اس جعلی نجومی کو گرفتار کر لیا۔
امریکی قانون کے تحت جھوٹے روحانی دعوے کر کے پیسے لینا غیر قانونی ہے۔ اس واقعے نے بھارت کی یوگا اور شانتی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، جہاں جعلی روحانیوں کا عالمی نیٹ ورک سرگرم ہے۔ ماہرین کے مطابق، مودی کی قیادت میں بھارت اب ’’فراڈ پاور‘‘ کے طور پر بھی پہچانا جانے لگا ہے۔