کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات سے بخوبی آگاہ ہے اور سماجی فلاح و بہبود سمیت شہری تحفظ کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھتی ہے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں گاڑیوں کی انشورنس کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں انشورنس سے متعلق آگاہی میں اضافہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ شہری ممکنہ خطرات سے بہتر طور پر نمٹ سکیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سماجی تحفظ کے لیے حکومت نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔