Get Alerts

ایران-اسرائیل کشیدگی کے سائے میں او آئی سی کا اہم اجلاس، ایرانی وفد انقرہ میں موجود

ایران-اسرائیل کشیدگی کے سائے میں او آئی سی کا اہم اجلاس، ایرانی وفد انقرہ میں موجود

انقرہ:اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا اہم اجلاس آج ترک دارالحکومت انقرہ میں ہو رہا ہے، جس میں ایران، ترکی، سعودی عرب سمیت 40 سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کی قیادت کرتے ہوئے انقرہ پہنچ چکے ہیں۔ اجلاس ایسے وقت ہو رہا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی خطرناک سطح پر پہنچ چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسرائیل کے خلاف سخت سفارتی مؤقف اور ممکنہ پابندیوں پر بھی گفتگو ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: