Get Alerts

شرقِ وسطیٰ میں امن کی نئی کوشش: مصر میں آج چار فریقی اجلاس، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قاہرہ پہنچ گئے

شرقِ وسطیٰ میں امن کی نئی کوشش: مصر میں آج چار فریقی اجلاس، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قاہرہ پہنچ گئے

قاہرہ:خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مصر میں آج ایک اہم ترین چار فریقی وزرائے خارجہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ اس اعلیٰ سطحی بیٹھک میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور میزبان ملک مصر کے وزرائے خارجہ مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ چکے ہیں۔ قاہرہ ہوائی اڈے پر مصر کی وزارت خارجہ کے نائب وزیر اور مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اپنے اس دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔

ٹیگز: