Get Alerts

قاہرہ اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا امن و سفارتکاری پر اتفاق

قاہرہ اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا امن و سفارتکاری پر اتفاق

قاہرہ: پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہوا، جس میں علاقائی صورتحال، باہمی تعاون اور مشترکہ چیلنجز کے حل کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سمیت خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چاروں ممالک کے نمائندوں نے تنازعات کے حل کے لیے مکالمے، سفارتکاری اور پرامن ذرائع اختیار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا گیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اسلام آباد کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے قاہرہ میں ہونے والی اہم ملاقاتوں میں شرکت کے بعد مصر کا دورہ مکمل کر لیا اور وطن واپس پہنچ گئے۔

اعلامیے کے مطابق چاروں ممالک خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر متفق ہیں۔

ٹیگز: