سعودی عرب نے عمرے کا سارا نظام آن لائن کر دیا

سعودی عرب نے عمرے کا سارا نظام آن لائن کر دیا
کیپشن: فوٹو فائل

مکہ مکرمہ: سعودی حکومت نے دنیا بھر سے سعودی زائرین کیلئے ایک شاندار آن لائن سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز جلد ہی ہونے والا ہے۔ اب پوری دنیا سے عمرہ زائرین آن لائن طریقے سے اپنے ہوٹل ٗ آمد و رفت کے انتظامات کا جائزہ لے سکیں گے۔


تفصیلات کے طابق سعودی عرب کی حج و عمرہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے آئندہ عمرہ موسم سے اس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔اس آن لائن نظام کے تحت زائرین کو 5 سہولتیں فراہم کی جائینگی جن میں سرفہرست رہائش اور آمد و رفت کے انتظامات کا جائزہ آن لائن لینے بھی شامل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ عمرہ زائرین کو آن لائن طریقے سے ویزہ جاری کیا جائیگا ۔

اس نئے نظام کے تحت اب سفارتخانے اس سارے معاملے سے باہر ہو جائیگا جس کی وجہ سے عمرہ کی لاگت میں بھی کمی آئیگی۔ ایک مقابلے کی فضا پیدا ہو گی جس کے تحت عمرہ زائرین کو کمپنیوں کی طرف سے مختلف آفرز کی جائیگی ۔