Get Alerts

ایران کا ڈیاگو گارسیا میں امریکی و برطانوی فوجی اڈے پر میزائل حملہ، مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی بحرِ ہند تک پہنچ گئی

ایران کا ڈیاگو گارسیا میں امریکی و برطانوی فوجی اڈے پر میزائل حملہ، مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی بحرِ ہند تک پہنچ گئی

تہران/واشنگٹن: ایران نے بحرِ ہند میں واقع امریکہ اور برطانیہ کے اہم ترین مشترکہ فوجی اڈے 'ڈیاگو گارسیا' کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے نے عالمی دفاعی ماہرین کو حیران کر دیا ہے کیونکہ یہ اڈہ ایرانی سرزمین سے تقریباً 4000 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔اطلاعات کے مطابق ایران کی جانب سے دو طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔   پہلا میزائل  ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا اور راستے میں ہی گر گیا۔
    دوسرا میزائل امریکی بحریہ نے دوسرے میزائل کو فضا میں ہی روکنے (Intercept) کی کوشش کی۔ پینٹاگون کی جانب سے ابھی تک اس کارروائی کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی حتمی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ براہِ راست نقصان پہنچانے کے بجائے 'طاقت کا مظاہرہ' معلوم ہوتا ہے۔ 4000 کلومیٹر دور ہدف کو نشانہ بنانا اس بات کی علامت ہے کہ ایران کی میزائل رینج سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہے اور اب بحرِ ہند میں موجود مغربی اتحاد کے محفوظ ترین سمجھے جانے والے اڈے بھی ایران کی زد میں ہیں۔
اس واقعے کے بعد بحرِ ہند میں سمندری ٹریفک اور بین الاقوامی دفاعی پوزیشنز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ حملہ جاری علاقائی جنگ میں ایک نئی اور خطرناک جہت کا اضافہ کر سکتا ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت اور تیل کی سپلائی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

ٹیگز: