Get Alerts

قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ضرورت پڑنے پر جنگ جاری رکھیں گے‘؛ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی 

قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ضرورت پڑنے پر جنگ جاری رکھیں گے‘؛ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی 

تہران : ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے تناظر میں سخت ترین موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی خود مختاری کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائے گا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو تہران اس وقت تک لڑتا رہے گا جب تک وہ اسے ضروری سمجھے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ نے حالیہ حملوں کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی پوزیشن خالصتاً دفاعی ہے۔ ان کے بیان کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔
 عباس عراقچی نے کہا کہ اگر باقاعدہ جنگ چھیڑی گئی تو ایران پیچھے نہیں ہٹے گا اور دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ایران مزید فوجی کارروائیاں یا جوابی حملے کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور یہ اس وقت تک جاری رہ سکتے ہیں جب تک سیکیورٹی خدشات مکمل ختم نہ ہو جائیں۔
وزیرِ خارجہ نے زور دیا کہ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں اور جب تک ضرورت ہوئی اپنی حفاظت جاری رکھیں گے۔ایران کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں فوجی تناؤ انتہائی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے۔ تہران کا ماننا ہے کہ جارحیت کا آغاز دوسری جانب سے ہوا ہے، اس لیے وہ صرف اپنے دفاعی حق کا استعمال کر رہا ہے۔

ٹیگز: