بھوپال :بھارتی ریاست راجستھان کی پولیس نے سات ماہ میں 25 مردوں سے شادی کر کے انہیں لوٹنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔ 23 سالہ انورادھا پاسوان نے شادی کے نام پر مختلف ریاستوں کے 25 مردوں کو جھانسہ دے کر قیمتی اشیاء چوری کیں اور چند دنوں میں ان کے گھروں سے فرار ہو گئی۔
پولیس کے مطابق انورادھا کا تعلق اترپردیش سے ہے، جہاں وہ ایک ہسپتال میں کام کرتی تھی۔ شوہر سے جھگڑے کے بعد وہ مدھیا پردیش کے شہر بھوپال منتقل ہو گئی، جہاں اس نے مقامی گینگ کے ساتھ مل کر اس دھندے کو جاری رکھا۔ خاتون نے زیادہ تر شادیاں بھوپال میں کیں اور ایک ہفتے میں ان کے گھروں سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئی۔
پولیس کی تفتیش کے مطابق انورادھا کا اس گینگ سے گہرہ تعلق تھا، جو پیسوں کے عوض مردوں سے شادیاں کرواتا تھا۔ خاتون کی گرفتاری 2 مئی کو پہلی شکایت کے بعد ہوئی، جس میں پولیس نے گینگ کے کئی دیگر ارکان کو بھی گرفتار کیا۔