Get Alerts

خضدار سکول بس حملہ: سکھ تنظیم "سکھس فار جسٹس" کا بھارت پر سنگین الزام

خضدار سکول بس حملہ: سکھ تنظیم

اسلام آباد / لندن :بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول بس پر ہونے والے بم حملے کے بعد بین الاقوامی سکھ تنظیم سکھس فار جسٹس (SFJ) نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔SFJ کے قانونی مشیر گروپتون سنگھ پنن نے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں معصوم بچوں کو نشانہ بنانا "مودی حکومت کے دہشت گردانہ عزائم" کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے مطابق یہ حملہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را (RAW) کی پشت پناہی سے کام کرنے والے گروہوں کی کارروائی ہے۔
    " پنن کا کہنا تھابلوچستان میں فوجی سکول بس پر حملہ بے رحمانہ دہشت گردی ہے، اور اس کے تانے بانے مودی حکومت کے ان پراکسی نیٹ ورکس سے جڑے ہیں جو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
گروپتون سنگھ پنن نے بھارتی شہروں ایودھیا اور ناگپور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ "ہندوتوا انتہا پسندی" کے گڑھ بن چکے ہیں۔ ان کے مطابق بھارت کی موجودہ سیاسی قیادت خطے میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے۔    "اگر ہندوتوا ایودھیا میں پیدا ہوتا ہے اور ناگپور میں پنپتا ہے، تو کیا یہ علاقے بھی تشدد برآمد کرنے کے ذمہ دار قرار نہیں پاتے؟۔SFJ نے پاکستان کی خودمختاری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارت کو پنجاب کو پاکستان مخالف کارروائیوں کے لیے لانچنگ پیڈ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔    "ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، اور بھارتی افواج کو پنجاب کے ذریعے جنگ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔SFJ نے خضدار حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 
    "ہم ان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان میں کوئی بچہ مودی حکومت کے ہندوتوا نظریے کی دہشت گردی کا شکار نہ بنے۔

ٹیگز: