پاکستان:امریکی سفیر نٹالی بیکر نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول بس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں چار بچوں سمیت پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ نٹالی بیکر نے اس بے رحمانہ حملے کو ناقابل فہم قرار دیا اور کہا کہ معصوم بچوں کا قتل ایک سنگین جرم ہے۔
انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں موجود وہ تمام افراد جو اس تشدد کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں، امریکہ ان کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے سکول بس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی بچے زخمی ہوگئے اور متعدد ہلاک ہوئے۔ حملے کے بعد سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کا گھناؤنا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے، کیونکہ بھارت معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردوں کو معاونت فراہم کر رہا ہے۔