Get Alerts

خضدار سکول بس حملہ: ایک اور زخمی طالبہ دم توڑ گئی، شہداء کی تعداد 6 ہو گئی

خضدار سکول بس حملہ: ایک اور زخمی طالبہ دم توڑ گئی، شہداء کی تعداد 6 ہو گئی

خضدار :  خضدار میں سکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والی ایک اور طالبہ دم توڑ گئی، جس کے بعد سانحے میں شہداء کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والی طالبہ کی شناخت 12 سالہ سحر سلیم کے نام سے ہوئی ہے، جو آٹھویں جماعت کی طالبہ تھی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سحر سلیم کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 35 زخمی تاحال زیر علاج ہیں، جن میں سے 5 بچیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل مجموعی طور پر 36 زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا، جن میں زیادہ تر سکول کی طالبات شامل تھیں۔ ادھر واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ خضدار میں پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے ایک سکول بس کو نشانہ بنایا تھا۔ حملے میں پہلے ہی 5 افراد شہید ہو چکے تھے، جن میں 3 کم سن طالبات شامل تھیں۔ سحر سلیم کی شہادت کے بعد اب شہداء کی تعداد 6 ہو چکی ہے۔

ٹیگز: