واشنگٹن: امریکی صدر نے ایران کے معاملے پر سخت ترین موقف اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکا ایرانی جواب کا چند روز تک انتظار کرے گا، تاہم باقاعدہ معاہدہ ہونے تک ایران کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکا جلد بازی میں کوئی بھی غلط ڈیل نہیں کرے گا۔
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے ساتھ ڈیل طے نہ پائی تو امریکا دوبارہ حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے ایران کی اندرونی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایران کے اندر بدترین معاشی حالات کے باعث عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، وہاں لوگوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور خود ایرانی عوام اس ڈیل کے خواہشمند ہیں۔