پاکستان میں کورونا اور ڈینگی کے وار جاری

Corona, dengue, Pakistan, NCOC, PTI government, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 4 مریض انتقال کر گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 659 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، 24 گھنٹے کے دوران 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 40 ہزار 19 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ ایک ہزار 54 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.78 فیصد رہی جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ ، 81 ہزار 423 ہوگئی ہے ۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھر کے وار بھی جاری ہیں ، حکومت نے کورونا پر تو قابو پالیا ہے لیکن ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکی ۔

اسلام آباد میں ایک دن میں مزید 24 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے ، رواں سیزن میں 4 ہزار 535 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں اب تک 19 اموات ہو چکی ہیں ۔