ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے8 ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے8 ملزم گرفتار
سورس: File

گوجرنوالہ: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ سے حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ  کر 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے 6 کروڑ 39 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔

 وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر  کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 5 گاڑیاں، کمپیوٹر، موبائل فونز اور دیگر دستاویزات قبضے میں لی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں