ورلڈ کپ، انگلینڈ کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا  فیصلہ

ورلڈ کپ، انگلینڈ کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا  فیصلہ
سورس: File

ممبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونچل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں انگلینڈ  نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا  فیصلہ کیا ہے۔ 

cb4b06312be19c641765183e95aebe01

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 20واں میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے شہر ممبئی میں  واکھنڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں تین تین میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقا نے 2 اور انگلینڈ نے 1 میچ جیتا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، انگلینڈ  دو پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اسکواڈ: 

جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، جیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، لونگی نگیڈی

انگلینڈ: جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، جوس بٹلر (وکٹ کیپر/ کپتان)، ڈیوڈ ولی، عادل راشد، گس اٹکنسن، مارک ووڈ، ریس ٹوپلی

مصنف کے بارے میں