Get Alerts

ایشیا کپ ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں بھارتی ٹیم کو دینے کا امکان،ذرائع

ایشیا کپ ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں بھارتی ٹیم کو دینے کا امکان،ذرائع

دبئی : بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے ایک اور خط ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایشین کرکٹ کونسل نے اس خط کا جواب دے دیا اور کہا کہ اگر بی سی سی آئی کو ٹرافی چاہیے، تو اس کے لیے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جا سکتی ہے، جہاں وہ ٹرافی وصول کر سکیں گے۔

ای سی سی کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ٹرافی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے، اور اس موقع پر بی سی سی آئی کو ٹرافی دی جائے گی۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کیا کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں یہ تقریب دبئی میں ہوگی۔

اس سے قبل بھی بھارتی بورڈ نے محسن نقوی کو ٹرافی کے لیے خط لکھا تھا، جس میں اے سی سی نے کہا تھا کہ وہ کسی آفیشل یا کھلاڑی کے ساتھ دبئی آئیں اور ٹرافی وصول کریں۔

ٹیگز: