ترک کوسٹ گارڈز نے چودہ بچوں کو زندہ بچا لیا

ترک کوسٹ گارڈز نے چودہ بچوں کو زندہ بچا لیا


انقرہ :  ترک حکام کے مطابق ملکی کوسٹ گارڈز نے ڈوبتی ہوئی ربڑ کی کشتی میں سے 14 بچوں کو بچا لیا ہے۔ اس کشتی کے ترک سمگلر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ کشتی جزیرہ نما بودرم سے جڑے بحیرہ ایجین میں غرق ہوئی تھی۔ ترک کوسٹ گارڈز ابھی ایک انتہائی کم سن لاپتہ بچے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 20 ستمبر کی صبح کشتی کے ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر ترک کوسٹ گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر اور ڈوبنے کے مقام کی جانب 4 کشتیاں روانہ کر دی گئی تھیں۔