کرکٹر شاہ زیب خان کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت مل گئی

 کرکٹر شاہ زیب خان کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت مل گئی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے میچ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر شاہ زیب خان کو مشروط طور پر ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی اور عدالت کے روبرو شاہ زیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میچ فکسنگ کیس ٹریبونل میں زیر سماعت ہے۔ کرکٹر شاہ زیب کسی مقدمے میں شامل نہیں مگر ان کا نام ای سی ایل میں شامل کر کے باہر جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب عثمان انور نے عدالت کو بتایا کہ پی سی بی کی درخواست پر کرکٹرز کیخلاف تحقیقات کیں اور کرکٹر شاہ زیب واپسی کی گارنٹی دیں تو انہیں ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے ۔

پی سی بی کے وکیل نے کہا کہ شاہ زیب کیخلاف 5 ستمبر سے ٹربیونل بھی کارروائی شروع کر رہا ہے ان کی شمولیت قانونی تقاضا ہے ۔ عدالت نے کرکٹر کی رضامندی سے بیرون ملک جانے کی مدت طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں