ڈونلڈ ٹرمپ  کا گرفتاری دینے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ  کا گرفتاری دینے کا اعلان

کیلیفورنیا:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔   سوشل میڈیا  میں ٹرمپ نے کہاکہ بیان میں کہا کہ وہ اٹلانٹا میں گرفتاری دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020ء میں جارجیا کے انتخابات میں اپنی شکست کو تبدیل کرنے کے الزام میں اسی ریاست نے فرد جرم عائد کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر کہا اپنی گرفتاری دینے کیلئے میں جمعرات کو اٹلانٹا، جارجیا جاؤں گا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے فرد جرم ان کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی سیاسی کوشش ہے۔ اس سے قبل سی این این نے خبر دی تھی کہ ٹرمپ جمعرات کو اٹلانٹا کی فلٹن کاؤنٹی جیل میں گرفتاری دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سی این این کے مطابق یہ تاریخ   ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا اور فلٹن کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے درمیان ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائی کی شرائط پر بات چیت کے دوران طے ہوئی تھی۔

مصنف کے بارے میں